Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بتاؤں کس طرح تم کو کہ کیا کیا خوبصورت ہے

محمد صفدر سیاف

بتاؤں کس طرح تم کو کہ کیا کیا خوبصورت ہے

محمد صفدر سیاف

MORE BYمحمد صفدر سیاف

    بتاؤں کس طرح تم کو کہ کیا کیا خوبصورت ہے

    محمد مصطفیٰ کا سارا حلیہ خوبصورت ہے

    جسے صدرک جسے وجھک کہا قرآن میں رب نے

    وہ سینہ خوبصورت ہے وہ چہرہ خوبصورت ہے

    مکین خلد سے کہہ دو تمہاری حسن صورت سے

    رسول اللہ کے پاؤں کا تلوا خوبصورت ہے

    رسول اللہ جس میں آج بھی آرام فرما ہیں

    زمانے بھر کے محلوں سے وہ روضہ خوبصورت ہے

    اگر چاہو قسم لے لو زمانے بھر کے شہروں سے

    وہ مکہ خوبصورت ہے وہ طیبہ خوبصورت ہے

    مدینے کے میں کس کس راستے کا حسن بتلاؤں

    مدینہ پاک کا ہر ایک رستہ خوبصورت ہے

    وہاں شام و سحر ہوتی ہے انوارات کی بارش

    وہاں کا غنچہ غنچہ پتہ پتہ خوبصورت ہے

    وہ آقا ہیں ہمارے اور ہم سارے غلام ان کے

    شہہ کونین سے اپنا یہ رشتہ خوبصورت ہے

    رسول اللہ کے نعلین کو بوسے دیے جس نے

    سر افلاک وہ عرش معلیٰ خوبصورت ہے

    بیاں کیا کیا کروں صفدرؔ خلاصہ مختصر سن لو

    مدینے شہر کا ہر ایک ذرہ خوبصورت ہے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے