Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہوا خود سر بہ سجدہ گھر خدا کا

جمیل احمد قادری سالمی گنوری

ہوا خود سر بہ سجدہ گھر خدا کا

جمیل احمد قادری سالمی گنوری

MORE BYجمیل احمد قادری سالمی گنوری

    ہوا خود سر بہ سجدہ گھر خدا کا

    منور جب ہوا گھر آمنہ کا

    کوئی حاصل نہیں ایسی دعا کا

    وسیلہ ہو نہ جس میں مصطفیٰ کا

    مرا ہر نقش پا ہے ماہ و انجم

    میں عاشق ہوں حبیب کبریا کا

    حد دیوانگی سے بڑھ چکا ہوں

    نہیں غم اب مجھے روز جزا کا

    اکھاڑا ہے علی نے باب خیبر

    اشارہ پاتے ہی خیرالوریٰ کا

    جسے دنیا کہا جاتا ہے لوگو

    ہے عطیہ یہ حبیب کبریا کا

    خدا کو بھی ہے پیارا وہ ہی بندا

    جو اپنائے طریقہ مصطفیٰ کا

    جہاں جبریل ہیں جانے سے قاصر

    وہاں پر تو گزر ہے مصطفیٰ کا

    اٹھایا سر نہ میرے مقتدر نے

    کیا سجدہ ادا بھی کس ادا کا

    در سالم در اچھے میاں سے

    ملا ہے سلسلہ غوث الوریٰ کا

    جمیلؔ قادری کی لاج رکھنا

    یہ اک پیکر ہے بس جرم و خطا کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے