دنیائے دل میں پیار کی تنویر دیکھ لوں
دنیائے دل میں پیار کی تنویر دیکھ لوں
بند آنکھ سے میں آپ کی تصویر دیکھ لوں
زلف دراز بکھری ہوئی ہے سنوارئیے
کیسے گھٹا سے بنتی ہے زنجیر دیکھ لوں
اب تک تو ایک لمحہ سکوں کا نہیں ملا
اب آگے کیا دکھائے گی تقدیر دیکھ لوں
آنسو فغاں الم ہوں کہ بے چارگی کا درد
کیا کیا مجھے عطا ہوئی جاگیر دیکھ لوں
دریائے فیض سے ترے مایوس تو نہیں
تقدیر میں جو لکھی ہے تاخیر دیکھ لوں
آنکھیں ہیں جھیل ہونٹ کلی زلف ہے گھٹا
جی چاہتا ہے وادئ کشمیر دیکھ لوں
دیوانہ کہہ رہا تھا شب ہجر بار بار
کتنی مری دعا میں ہے تاثیر دیکھ لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.