زندگی خوابوں سے بہلاتے نہیں
زندگی خوابوں سے بہلاتے نہیں
اپنے دھوکے میں بھی ہم آتے نہیں
ایسے بھی کچھ راستے ہیں شہر میں
جو کہیں آتے نہیں جاتے نہیں
کتنی ایسی زندہ لاشیں ہیں جنہیں
احتراماً لوگ دفناتے نہیں
زندگانی کے کسی منظر سے ہم
بے نیازانہ گزر جاتے نہیں
لٹتے ہیں مال غنیمت کی طرح
ہم کسی سائل کو ترساتے نہیں
رت ہو طوفانوں کی یا فصل خزاں
غنچہ و گل سنگ بن جاتے نہیں
کس قدر زندہ حقائق ہیں مگر
کم سوادوں کو نظر آتے نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.