Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زندگی خواب دکھاتی ہے یہ کیسے کیسے

اتباف ابرک

زندگی خواب دکھاتی ہے یہ کیسے کیسے

اتباف ابرک

MORE BYاتباف ابرک

    زندگی خواب دکھاتی ہے یہ کیسے کیسے

    ہم بھی سادہ ہیں کئے جاتے ہیں ویسے ویسے

    ہم ہیں کچھ پتلیاں انسان یونہی کہتے ہیں

    ہم کو ہر سانس بتایا گیا ایسے ایسے

    ہم کو معلوم نہیں اپنا مقدر لیکن

    لکھا ہاتھوں کی لکیروں میں ہے جیسے تیسے

    آنکھ سے محو ہوئے اور بھی منزل کے نشاں

    دیپ جلتے ہی رہے راہ میں جیسے جیسے

    اس محبت کی کہانی کے ہیں کردار سبھی

    جس کے دیباچے پہ لکھا گیا پیسے پیسے

    جن کی خو میں نہ وفائیں نہ نبھانے کی ادا

    ان کی دانست میں ہم لوگ ہیں ایسے ویسے

    یہ مروت یہ محبت یہ تعلق ناطے

    روگ ابرکؔ یہ لگے ہیں تجھے کیسے کیسے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے