زندگی کے نام سے واقف نہیں
زندگی کے نام سے واقف نہیں
جو غم و آلام سے واقف نہیں
تم نے دیکھا ہے فقط صبحوں کا نور
تم سواد شام سے واقف نہیں
ہو میسر جس سے ناکامی فقط
ہم تو ایسے کام سے واقف نہیں
کیا وہ سمجھے گا جہاں کی چال جو
گردش ایام سے واقف نہیں
چل پڑے ہو راہ الفت پر مگر
نورؔ تم انجام سے واقف نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.