Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زعم ہستی ایک لمحے میں ہوا ہو جائے گا

عثمان ناظر

زعم ہستی ایک لمحے میں ہوا ہو جائے گا

عثمان ناظر

MORE BYعثمان ناظر

    زعم ہستی ایک لمحے میں ہوا ہو جائے گا

    جب حقیقت سے تمہارا سامنا ہو جائے گا

    میں ہمیشہ کے لیے سمجھوں گا خود کو سربراہ

    اور پھر اک دن مرا بیٹا بڑا ہو جائے گا

    سامنے رکھ کر حقائق حوصلے ترتیب دو

    ورنہ پیمان محبت کھوکھلا ہو جائے گا

    دل مرا ٹوٹے گا امیدیں فنا ہو جائیں گی

    اس سے بڑھ کر تم بتاؤ اور کیا ہو جائے گا

    دیکھیے صاحب ہے کرسی ظرف والوں کے لیے

    جب کوئی کم ظرف بیٹھے گا خدا ہو جائے گا

    تتلیاں رخت سفر باندھیں گی مر جائیں گے پھول

    آپ کے جانے سے منظر بد نما ہو جائے گا

    چھوڑیے بے جا پریشانی کا حاصل کچھ نہیں

    جو بھی اچھا یا برا ہونا ہوا ہو جائے گا

    کون دیتا ہے ہمیشہ ساتھ ناظرؔ دیکھنا

    شام ہوتے ہی یہ سایہ بے وفا ہو جائے گا

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے