Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رابطے بھی رکھتا ہوں راستے بھی رکھتا ہوں

اتباف ابرک

رابطے بھی رکھتا ہوں راستے بھی رکھتا ہوں

اتباف ابرک

MORE BYاتباف ابرک

    رابطے بھی رکھتا ہوں راستے بھی رکھتا ہوں

    ہر کسی سے ملتا ہوں فاصلے بھی رکھتا ہوں

    غم کہاں مناتا ہوں چھوڑ جانے والوں کا

    توڑ کر تعلق میں در کھلے بھی رکھتا ہوں

    موسموں کی گردش سے میں نکل تو آیا ہوں

    یاد پر خزاؤں کے حادثے بھی رکھتا ہوں

    وقت کے مطابق اب خود کو ہے اگر بدلا

    وقت کو بدلنے کے حوصلے بھی رکھتا ہوں

    بھر کے ایک دن گھاؤ سارے بھول جاتے ہیں

    زخم سو پرانے کچھ ان سلے بھی رکھتا ہوں

    گو کسی بھی منزل کی اب نہیں طلب مجھ کو

    ہر گھڑی میں پیروں میں آبلے بھی رکھتا ہوں

    مانتا ہوں ابرکؔ میں بات یار لوگوں کی

    سوچ کے مگر اپنے زاویے بھی رکھتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے