پہاڑ سر کیے تب جا کے اتنا کام ہوا
پہاڑ سر کیے تب جا کے اتنا کام ہوا
ذرا سی دیر میں فطرت سے ہم کلام ہوا
بغیر اس کے بتا کیا ہوا ہے دنیا میں
ہماری بات ہوئی یا تمہارا نام ہوا
ہمیں تو رنج اٹھانے کی یوں بھی عادت تھی
ہمارے ساتھ خجل ایک خوش خرام ہوا
یہ فتح سینۂ یاراں تمہیں مبارک ہو
یہ دل جو میرا نہیں تھا ترا غلام ہوا
ہم ایک پھول کی سنگت میں یہ بھی بھول گئے
کہاں سفر تھا ہمارا کہاں قیام ہوا
ہزار کوشش پیہم کے باوجود کبھی
غنیم شہر کا مجھ سے نہ احترام ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.