کیا ہوا کچھ تو بتانا کیا ہوا
کیا ہوا کچھ تو بتانا کیا ہوا
دل کا دنیا سے لگانا کیا ہوا
سوچتا ہوں بیٹھ کر میں یہ کبھی
ہم سے پہلے کا زمانہ کیا ہوا
جا رہے ہو چھوڑ کر گھر عالی شان
آپ کا یہ گھر بسانا کیا ہوا
ہار کر ہارا ہوا لگتا نہیں
تیرا مجھ سے جیت جانا کیا ہوا
سو رہے ہو خاک اوڑھے کیوں مجیبؔ
آپ کا آرام خانہ کیا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.