Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خود کو اظہار میں لانے کے لیے ہوتے ہیں (ردیف .. ے)

مبشر سعید

خود کو اظہار میں لانے کے لیے ہوتے ہیں (ردیف .. ے)

مبشر سعید

MORE BYمبشر سعید

    خود کو اظہار میں لانے کے لیے ہوتے ہیں

    شعر کب نام کمانے کے لیے ہوتے ہیں

    آؤ ہم اشک فشانی سے چراغاں کر لیں

    رنج ہی رنج مٹانے کے لیے ہوتے ہیں

    زیست کی رام کہانی کا خلاصہ ہے یہی

    ہم سے کردار فسانے کے لیے ہوتے ہیں

    اس لیے یار تجھے دل میں بسایا میں نے

    عکس تو آئنہ خانے کے لیے ہوتے ہیں

    اب کوئی شخص ترے جسم پہ قابض ہوا ہے

    یعنی سب سانپ خزانے کے لیے ہوتے ہیں

    گردنیں کون جھکاتا ہے محبت میں سعیدؔ

    یار سینے سے لگانے کے لیے ہوتے ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے