علم و فن کی ہوتی جو نگری کبیر
علم و فن کی ہوتی جو نگری کبیر
بزم تیرے نام سے چلتی کبیر
ہو گئی ہے جو ترے احباب کو
دور کر دے وہ غلط فہمی کبیر
ہوش تیرے چھین لے گی ایک دن
اس بت کافر کی اک جھلکی کبیر
آئنہ بکھرا ہے جیسے ٹوٹ کر
زندگی ایسے مری بکھری کبیر
ایک جانب ہے مرے اونچا پہاڑ
ایک جانب کھائی ہے گہری کبیر
جو کبیرہ میرے سر کا بوجھ ہے
میں اتاروں وہ کہاں گٹھری کبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.