جب نگاہوں کی کماں آپ پہ تانی ہم نے
جب نگاہوں کی کماں آپ پہ تانی ہم نے
اس سے پہلے ہی بنا لی تھی کہانی ہم نے
سب نے سمجھایا کسی کی بھی نہ مانی ہم نے
ایک وعدے پہ گلا ڈالی جوانی ہم نے
ان سے سیکھی ہے محبت کو نبھانے کی ادا
ان سے سیکھے ہیں محبت کے معانی ہم نے
آج ہر گام پہ اس بات کے ہی چرچے ہیں
ایک وہ بات جو چاہی تھی چھپانی ہم نے
اس نے جو زخم دیا ہم نے ہرا رکھا ہے
اب بھی محفوظ رکھی ہے وہ نشانی ہم نے
شاعری کیا ہے ادب کیا ہے ہمیں کیا معلوم
عمر بھر کی ہے فقط تلخ بیانی ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.