بیٹھا تھا میرے سینے میں جو ڈر وہ ڈر گیا
بیٹھا تھا میرے سینے میں جو ڈر وہ ڈر گیا
جب حادثہ ملا کے نظر سے نظر گیا
حیران ہوں جو شخص بہت ہی عزیز تھا
پرکھا اسے تو وہ مرے دل سے اتر گیا
اس کو خوشی تھی اس کی دعا کام کر گئی
مجھ کو ملال تھا کی مرا زخم بھر گیا
اس زندگی سے کچھ ہمیں حاصل نہ ہو سکا
اک دن جو ہم نے پایا تھا وہ بھی گزر گیا
وہ سایا ساری عمر مرے پاس ہی رہا
میں جس کو ڈھونڈنے کے لیے در بہ در گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.