میرا ہونا ہی خطا ہو جیسے
میرا ہونا ہی خطا ہو جیسے
زندگی ایک سزا ہو جیسے
ہر کوئی تیشہ بدست آتا ہے
بت کوئی مجھ میں چھپا ہو جیسے
خواہش وصل نے دم توڑ دیا
وہ مجھے چھوڑ گیا ہو جیسے
دل کے لٹنے پہ وہ کہرام مچا
کوئی بے موت مرا ہو جیسے
آج انساں کا تشخص جذبیؔ
ایک مفلس کی قبا ہو جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.