Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ دل کا درد مرے گر مزید ہو جائے

روبینہ ایاز

یہ دل کا درد مرے گر مزید ہو جائے

روبینہ ایاز

MORE BYروبینہ ایاز

    یہ دل کا درد مرے گر مزید ہو جائے

    مرے وجود کی پھر مجھ کو دید ہو جائے

    خدا کرے تجھے بے چینیاں میسر ہوں

    تجھے بھی عشق کسی سے شدید ہو جائے

    اگر دکھاوا محبت کا کر رہا ہے وہ

    تو اس کو چاہیے مجھ سے بعید ہو جائے

    کوئی بھی شخص اگر تم سے گفتگو کر لے

    قسم خدا کی تمہارا مرید ہو جائے

    جو حق پرست اگر ہے تو جاں لٹائے یہاں

    کٹا کے سر کو یقیناً شہید ہو جائے

    گناہ عشق میں شامل اگر کرے روبیؔ

    پھر ایسے شخص کی مٹی پلید ہو جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے