ظلمت کو روشنی کی فضا دے رہے ہیں لوگ
ظلمت کو روشنی کی فضا دے رہے ہیں لوگ
اک انقلاب نو کا پتہ دے رہے ہیں لوگ
تنہا دیار عشق کی منزل میں ہوں مگر
مجھ کو ہی ہر طرف سے صدا دے رہے ہیں لوگ
میری وفا کا بھول کے بھی تذکرہ نہیں
اس بے وفا کو داد جفا دے رہے ہیں لوگ
جس آشیاں کو آگ لگا دی بہار نے
اس آشیاں کو اور ہوا دے رہے ہیں لوگ
ہندیؔ کو جان بوجھ کے پہچانتے نہیں
اچھا خلوص دل کا صلہ دے رہے ہیں لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.