تجھ سے شکوہ نہیں غیروں سے بنانے والے
تجھ سے شکوہ نہیں غیروں سے بنانے والے
کیا ہی کر لیتے ہیں وعدوں کو نبھانے والے
جب ترے دل سے گئے تب کہیں جا کر سمجھا
کیسے جاتے ہیں وطن چھوڑ کے جانے والے
مسکراتے ہوئے اچھا تو وہ لگتا ہے مگر
کیسے ہنستے ہیں کسی دل کو جلانے والے
بے وفا مان سے آ ہم بنو ہاشم کی طرف
ہم نے بخشے ہیں کلیجوں کو چبانے والے
اس کی راہوں سے الگ خاک اڑائی میری
کیسے ظالم ہیں مری لاش اٹھانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.