Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مری آہ کو کچھ اثر چاہیئے

شمس افتخاری

مری آہ کو کچھ اثر چاہیئے

شمس افتخاری

MORE BYشمس افتخاری

    مری آہ کو کچھ اثر چاہیئے

    مجھے آپ کی اک نظر چاہیے

    جنہیں زندگی میں نے کی ہے عطا

    سنا ہے انہیں میرا سر چاہیے

    ہو آسان رستہ تو پھر کیا مزہ

    مجھے اک رہ پر خطر چاہیے

    فقط تیرے وعدے سے ہوتا ہے کیا

    ہمیں سر چھپانے کو گھر چاہیے

    کرو اپنی ہمت کو دو چند تم

    اگر نجم و شمس و قمر چاہیے

    ضرورت تجھے میری ہو یا نہ ہو

    ترا ساتھ مجھ کو مگر چاہیے

    مبارک تمہیں ہو روش غیر کی

    مجھے شمسؔ اپنی ڈگر چاہیے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے