بندشیں لاکھ لگا لیں یہ زمانے والے
بندشیں لاکھ لگا لیں یہ زمانے والے
پیار کی خوشبو لٹائیں گے لٹانے والے
اپنے بچوں کی طرح پالتے ہیں وہ ان کو
پیڑ کاٹیں گے نہیں پیڑ لگانے والے
آگ لگتے ہی ہواؤں نے یوں بدلا ہے رخ
عمر بھر روئے مرے گھر کو جلانے والے
ساتھ رہنے کے بھی آداب نبھائے ہم نے
دیر تک ساتھ چلے چھوڑ کے جانے والے
صبر کی آگ میں جل جائے گا سب کچھ روبیؔ
بھول جاتے ہیں غریبوں کو ستانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.