Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یکتا ہیں آپ سر سے قدم تک کمال میں

شاہ محسن داناپوری

یکتا ہیں آپ سر سے قدم تک کمال میں

شاہ محسن داناپوری

MORE BYشاہ محسن داناپوری

    یکتا ہیں آپ سر سے قدم تک کمال میں

    فتنہ جو قد میں ہے تو قیامت ہے چال میں

    پہنچا دیا کہاں سے کہاں مجھ کو عشق نے

    دیکھا خدا کو میں نے بتوں کے جمال میں

    عاشق کے دل سے پوچھے کوئی ہجر کا مزہ

    جو لطف ہے فراق میں کب ہے وصال میں

    مخمور حسن وہ ہیں تو ہم مست عشق ہیں

    وہ اپنے حال میں ہیں تو ہم اپنے حال میں

    زندہ کیا اسے اسے پامال کر دیا

    کیا کیا قیامتیں ہیں حسینوں کی چال میں

    دیکھا نہیں جہاں میں کوئی آپ سا حسیں

    واللہ آپ فرد ہیں حسن و جمال میں

    کس منہ سے میں کہوں کہ ترا بندہ ہوں غفور

    گٹھری گناہ کی ہے بندھی بال بال میں

    دنیا میں جو یگانہ ہے بیگانہ وار ہے

    محسنؔ ہے اب تو مہر محبت زوال میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے