کچھ اس طرح سے میں اوج کمال دوں گا تجھے
کچھ اس طرح سے میں اوج کمال دوں گا تجھے
کہ ڈوب کر بھی نہ شام زوال دوں گا تجھے
کہا نہیں تھا مرے حلقۂ اثر میں نہ آ
کبھی جو موج میں آیا اچھال دوں گا تجھے
خبر نہیں تھی کہ سینے سے دل میں نکلے گا
مرا خیال تھا دل سے نکال دوں گا تجھے
کہا کرے گا تو ہر دم کوئی وصال وصال
اک ایسے ہجر کے سانچے میں ڈھال دوں گا تجھے
جو آ گیا تو مرے خیمۂ محبت میں
تو آفتاب سا جاہ و جلال دوں گا تجھے
پھر آئنہ بھی جو دیکھے تو دنگ رہ جائے
کچھ اس طرح سے میں داد جمال دوں گا تجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.