اک محبت میں گرفتار ہیں ہم بھی تم بھی
اک محبت میں گرفتار ہیں ہم بھی تم بھی
ایک دوجے کے طلبگار ہیں ہم بھی تم بھی
دل کے صحرا میں لیے پھرتے ہیں یادوں کے چراغ
ایک ہی غم کے پرستار ہیں ہم بھی تم بھی
وقت نے لاکھ ہمیں اپنی طرف کھینچا مگر
عشق کے در کے وفادار ہیں ہم بھی تم بھی
فاصلوں سے نہ گھٹی دل کی حرارت کوئی
ایک جذبے کے طرف دار ہیں ہم بھی تم بھی
لوگ سمجھیں کہ نہ سمجھیں یہ تعلق اپنا
ایک خاموشی کے اظہار ہیں ہم بھی تم بھی
عمر گزری ہے اسی چاہ میں بے چین مگر
ایک امید کے بیمار ہیں ہم بھی تم بھی
درد آنکھوں میں چھپا لیتے ہیں عنبرؔ اپنا
ایسا لگتا ہے اداکار ہیں ہم بھی تم بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.