خاکم بدہن آج جو دیوانہ نہیں ہے
خاکم بدہن آج جو دیوانہ نہیں ہے
ویرانہ ہے وہ رونق ویرانہ نہیں ہے
حاصل ہے مجاز آپ کو ملیے کہ نہ ملیے
از روئے حقیقت کوئی بیگانہ نہیں ہے
ہر قید سے حاصل ہے تصور کو بحالی
پابند کہیں رہ کے بھی دیوانہ نہیں ہے
زنداں میں تو کچھ اور خیالات بڑھے ہیں
دیوانہ یہاں آئے وہ دیوانہ نہیں ہے
تم اور جمالؔ اور یہ تفریق ہے بیجا
جاناں سے جدا جلوۂ جانانہ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.