دل کہ ویراں تھا اسے اور بھی ویران کیا
دل کہ ویراں تھا اسے اور بھی ویران کیا
یوں ترے ہجر کی تکمیل کا سامان کیا
روشنی دیکھ کے بے وقت پرندے جاگے
پھر پرندوں نے مرے خواب کا نقصان کیا
شہر کی آگ ہوئی سرد تو میں نے اپنی
راکھ سے اٹھ کے نئی جنگ کا اعلان کیا
گرد اس شہر کی روشن مرے ماتھے پہ ہوئی
اور مرے عکس نے آئنے کو حیران کیا
موت کے پار اترنا بڑا مشکل تھا ظہیرؔ
میرے دشمن نے مرا راستہ آسان کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.