مجھ پر چلے گا اس کا فسوں اور چند روز
مجھ پر چلے گا اس کا فسوں اور چند روز
یعنی رہے گا مجھ پہ جنوں اور چند روز
تازہ ہیں زخم دل ابھی برداشت کر مجھے
گر تذکرہ میں اس کا کروں اور چند روز
بس ایک وجہ مجھ کو بتا اس کی اور سے
کیوں انتظار اس کا کروں اور چند روز
دل بن رہا ہے پھر سے نیا اے مرے خدا
جاری رہے یہ کن فیکوں اور چند روز
کچھ خواب ہیں ادھورے ابھی تک مرے یہاں
چلتا رہے یہ سوز دروں اور چند روز
کچھ دیر کے لیے ہی سہی روشنی کروں
کاش اس کی رہگزر میں جلوں اور چند روز
گوہر ترے چمن میں ہو صفدرؔ کی پرورش
میں کاش اس چمن میں رہوں اور چند روز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.