Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہیں پہ آسرا رکھا ہوا ہے

محمد سلیم طاہر

تمہیں پہ آسرا رکھا ہوا ہے

محمد سلیم طاہر

MORE BYمحمد سلیم طاہر

    تمہیں پہ آسرا رکھا ہوا ہے

    ہواؤں میں دیا رکھا ہوا ہے

    جہاں پر دل تھا پہلے اب وہاں پر

    عجب اک بوجھ سا رکھا ہوا ہے

    ہمارے گھر میں دیواریں کھڑی ہیں

    مگر اک راستہ رکھا ہوا ہے

    تعلق جڑ پکڑتا جا رہا ہے

    بظاہر فاصلہ رکھا ہوا ہے

    کناروں پر کھڑے ہم سوچتے ہیں

    ہمیں کس نے جدا رکھا ہوا ہے

    ابھی تک اپنے قدموں پر کھڑا ہوں

    ابھی تک حوصلہ رکھا ہوا ہے

    ہماری جیب میں کچھ بھی نہیں ہے

    فقط نام خدا رکھا ہوا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے