تم کو عزیز ہو جو مری جان مانگنا
تم کو عزیز ہو جو مری جان مانگنا
ہونا کبھی نہ خود میں پریشان مانگنا
چھا جائے ابر یاس جو حد نگاہ تک
تب زندگی کا اک نیا عنوان مانگنا
میں کر رہا ہوں اب بھی غم جان و دل رقم
مجھ سے ابھی نہ کوئی بھی احسان مانگنا
میں تم کو دے سکوں گا نہ شاخ و شجر کا سکھ
مجھ سے جو مانگنا ہو تو گلدان مانگنا
سب کا ہے کام مانگنا مانگا کریں گے وہ
لیکن کسی سے آپ نہ فرحانؔ مانگنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.