Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لبوں پہ جھوٹ موٹ کی ہنسی سجا کے دیکھ لو

سرور خان سرور

لبوں پہ جھوٹ موٹ کی ہنسی سجا کے دیکھ لو

سرور خان سرور

MORE BYسرور خان سرور

    لبوں پہ جھوٹ موٹ کی ہنسی سجا کے دیکھ لو

    ستارے چھپ گئے ہیں تو دئے جلا کے دیکھ لو

    بہار کا نہیں نشاں اگر چمن میں ہے خزاں

    سجاؤ بزم دوستاں فضا بنا کے دیکھ لو

    وہ لوگ جو بچھڑ گئے پلٹ کے پھر نہ آ سکے

    تو جاؤ ان کو ڈھونڈ لو گلے لگا کے دیکھ لو

    بہت سے روگ وہ بھی ہیں دوائیں جن کا حل نہیں

    خفا جو تم سے ہو گئے انہیں منا کے دیکھ لو

    سنو جو دل پہ بوجھ ہے اتار دو کسی طرح

    رکے ہوئے جو اشک ہیں انہیں بہا کے دیکھ لو

    خوشی کی آرزو ہے تو انا کا خول توڑ دو

    جو فاصلے ہیں بیچ میں انہیں مٹا کے دیکھ لو

    جو چین مل نہیں رہا جو نیند آ نہیں رہی

    بغل میں سو رہا ہے جو اسے جگا کے دیکھ لو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے