جو کام کے نہیں تھے وہ امید گاہ ہیں
جو کام کے نہیں تھے وہ امید گاہ ہیں
کنکر مری زمین کے اب مہر و ماہ ہیں
مٹی بھی کیمیا ہے اگر کام لیجئے
اندھے بھی اس جہان کے اہل نگاہ ہیں
جو دل میں نقش ہے اسے کیسے ابھارئے
جو مہرباں ہیں صورت ابر سیاہ ہیں
اب ٹوکنے لگے ہیں ہنر مند بھی ہمیں
اس شہر کے چراغ بھی اب سنگ راہ ہیں
جن راستوں پہ شعر کہے تھے کبھی خلیلؔ
ان راستوں کے آج بھی پتھر گواہ ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.