ایک ہی دن میں کئی بار بھی ہو سکتا ہے
ایک ہی دن میں کئی بار بھی ہو سکتا ہے
ملنا جلنا تو لگاتار بھی ہو سکتا ہے
ہوتے ہوتے یہ چمتکار بھی ہو سکتا ہے
تو مرے عشق میں بیمار بھی ہو سکتا ہے
اس محبت میں تری جان بھی جا سکتی ہے
اور ایسے میں تجھے پیار بھی ہو سکتا ہے
تم جو انتیسویں شب گھر سے نکل آئے ہو
صبح کل عید کا تیوہار بھی ہو سکتا ہے
مسئلہ یہ ہے اجازت ہی نہیں ہے ورنہ
تو مرا مالک و مختار بھی ہو سکتا ہے
اس سے کہنا وہ تعلق کو ابھی توڑے نہیں
سامنے والا وفادار بھی ہو سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.