دل کی دنیا تری یادوں سے سجا سکتا ہوں
دل کی دنیا تری یادوں سے سجا سکتا ہوں
میں ترے ہجر کو کمزور بنا سکتا ہوں
مدتوں بعد یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
میں تری جھیل سی آنکھوں میں سما سکتا ہوں
دل کے سنسان دریچوں میں تری یادوں کو
میں چراغوں کی طرح پھر سے جلا سکتا ہوں
تیری خوشبو مری سانسوں میں بسی ہے اب تک
چاہ کر بھی نہ تجھے یار بھلا سکتا ہوں
تو جو مل جائے تو پھر اور بھلا کیا مانگوں
اپنی قسمت کو میں ہاتھوں سے سجا سکتا ہوں
لوگ کہتے ہیں محبت میں فقط درد ملے
میں ترے عشق میں ہر زخم مٹا سکتا ہوں
وہ نہیں پاس مگر ساتھ ہیں یادیں اس کی
میں تخیل میں اسے پاس بلا سکتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.