Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیٹھا رہا امید کا ساغر لئے ہوئے

فضا اعظمی

بیٹھا رہا امید کا ساغر لئے ہوئے

فضا اعظمی

MORE BYفضا اعظمی

    بیٹھا رہا امید کا ساغر لئے ہوئے

    ساقی گزر گیا مئے کوثر لئے ہوئے

    اپنا ہی دل تھا زخم طلب ورنہ وہ نگاہ

    پیکاں لئے ہوئے تھی نہ خنجر لئے ہوئے

    دامان دل سے موج بہاراں لپٹ گئی

    گزرا جو کوئی زلف معطر لئے ہوئے

    مے خانہ ناپسند ہے پیتے ہیں گھر میں شیخ

    بس ایک روز آئے تھے ساغر لئے ہوئے

    میرا ہی کیا سوال ہزاروں بھٹک گئے

    دست طلب میں دامن رہبر لئے ہوئے

    کس کے خرام پر یہ قیامت بپا ہوئی

    اٹھا یہ کون فتنۂ محشر لئے ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے