Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اب دل ہے تیرے غم کا سہارا لئے ہوئے

صابر دہلوی

اب دل ہے تیرے غم کا سہارا لئے ہوئے

صابر دہلوی

MORE BYصابر دہلوی

    اب دل ہے تیرے غم کا سہارا لئے ہوئے

    قطرہ ہے اپنے ظرف میں دریا لئے ہوئے

    اک میں ہی کیا ہوں آپ بھی مجبور عشق ہیں

    ظاہر میں اختیار کا پردہ لئے ہوئے

    کس کو یقین آئے قیامت کی بات کا

    بیٹھے رہیں وہ وعدۂ فردا لئے ہوئے

    میں غم کی وادیوں سے گزرتا چلا گیا

    تیری عنایتوں کا سہارا لئے ہوئے

    میرے لئے فراق کی شب بھی ہے تابناک

    پھرتا ہوں شمع داغ تمنا لئے ہوئے

    دیکھے وہ تجھ کو کیا جو تری بزم ناز میں

    بیٹھا ہو چشم شوق کا پردہ لئے ہوئے

    ہم تاجدار عشق ہیں دنیا سے کام کیا

    دنیا کے لوگ ہیں غم دنیا لئے ہوئے

    صابرؔ وہ بے نیاز تمنا رہیں تو کیا

    جب میں ہوں اعتبار تمنا لئے ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے