کون کہتا ہے خلا ہے مجھ میں
کون کہتا ہے خلا ہے مجھ میں
یوں تو صدیوں کا پتہ ہے مجھ میں
راکھ ہونے کا گلہ کیا کیجے
ایک شعلہ سا دبا ہے مجھ میں
جھوٹ کے میلے لگے ہیں لیکن
سچ ابھی تک تو بچا ہے مجھ میں
درد جب حد سے گزر کر ٹھہرا
کوئی دریا سا بہا ہے مجھ میں
میں بھی بازار نہیں ہو پایا
بس یہی عیب رہا ہے مجھ میں
درد بھی دھیرے سے مسکاتا ہے
ایسی اک نرم ادا ہے مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.