Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

باپ آخر تو باپ ہوتا ہے

قیصر عمران سیالوی

باپ آخر تو باپ ہوتا ہے

قیصر عمران سیالوی

MORE BYقیصر عمران سیالوی

    باپ آخر تو باپ ہوتا ہے

    چھوڑ جائے بلاپ ہوتا ہے

    اپنے منہ سے پکارے وہ بیٹا

    کتنا میٹھا الاپ ہوتا ہے

    اپنے بچوں سے باپ کا مولا

    کتنا دلکش ملاپ ہوتا ہے

    بال بچوں سے بھول ہو جائے

    سامنے سب کے آپ ہوتا ہے

    کام کرتا ہے جان و دل سے وہ

    تیز جتنا بھی تاپ ہوتا ہے

    دل دکھایا ہے باپ کا جس نے

    آدمی وہ فلاپ ہوتا ہے

    جوتے کپڑوں کا ایک ہی قیصرؔ

    باپ بیٹے کا ناپ ہوتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے