مانگ کے مجھ سے زندگی میری
مانگ کے مجھ سے زندگی میری
وہ پرکھتا ہے دوستی میری
دور جس کو کیا اندھیروں سے
چھین لی اس نے روشنی میری
میں تو دریا کے ساتھ تھا پھر بھی
بجھ نہیں پائی تشنگی میری
کچھ نہ کہہ کر بھی آج پھر اس نے
بند کر دی ہے بولتی میری
سب کو اچھا سمجھنے لگتا ہوں
ہے یہ عادت بہت بری میری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.