سر میں شور جستجو دل میں ہوائے شوق ہے
سر میں شور جستجو دل میں ہوائے شوق ہے
ہم ہواؤں میں ہیں دنیا زیر پائے شوق ہے
ہاں چمن والو خرام موجۂ گل دیکھنا
نشہ آور ان دنوں آب و ہوائے شوق ہے
نغمۂ گل سے گل نغمہ کا ہے اک رابطہ
وہ پیام شوق یہ ضبط صدائے شوق ہے
اب تو وہ شرط انا الحق بھی نہیں وسواس کیا
اب تو چپ بھی دل کی منزل میں ندائے شوق ہے
ٹوٹتی رنگت بکھرتی نکہتیں بجھتی فضا
ہائے کن نازک سہاروں پر بنائے شوق ہے
جامہ زیبی بھی نصیبوں سے ہے باقرؔ ہو کہ قیس
چست کیا لاغر تنوں پر یہ قبائے شوق ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.