ہلا ہر نام پہ جب بول دیا الا اللہ
ہلا ہر نام پہ جب بول دیا الا اللہ
پھر خدائی ہے نہ ہے کوئی خدا الا اللہ
میرے انکار سے ایمان کی راہیں روشن
کوئی معبود نہ دنیا میں بچا الا اللہ
حسن باطل ہے ترا آنکھ منافق میری
وہم ہی وہم ہے سب ناز و ادا الا اللہ
کاکلیں کھول کے رکھ زلف کو زحمت ہی نہ دے
میں تو ہر قید سے آزاد ہوا الا اللہ
دور سے کس نے کیا نعرۂ توحید بلند
پردۂ گوش سے اٹھتی ہے صدا الا اللہ
روز و شب بجتا ہے سازینۂ اجرام فلک
مل کے گاتے ہیں سدا ارض و سما الا اللہ
لاالہ پڑھتا ہوں جب سامنے اس کے سیدؔ
کتنے انداز سے کہتا ہے بجا الا اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.