تھے کار سخن باعث توقیر ہمارے
تھے کار سخن باعث توقیر ہمارے
جو آج ہوئے موجب تعزیر ہمارے
آنکھوں کو بڑی سخت ضرورت ہے تری آج
اے نور نظر مرہم دلگیر ہمارے
ہم تھک گئے ہیں روز کے اس شعبدہ پن سے
اب کام بنا کاتب تقدیر ہمارے
کہتی ہے ہمیں دیکھ کے کس دل سے اداسی
وہ آئے میاں صاحب زنجیر ہمارے
تصویر میں سب دیکھ رہے ہیں تمہیں تاکہ
ممتاز رہیں مرکز تصویر ہمارے
اب دیکھ لی اس گھر میں ترے حسن کی لیلیٰ
اس طاق پہ مر جائیں گے اب میرؔ ہمارے
آئیں گے مری جان کے بد خواہ ترے لوگ
اور توڑ دیے جائیں گے سب تیر ہمارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.