دے کے نام وفا پہ مجھ کو فریب (ردیف .. ن)
دے کے نام وفا پہ مجھ کو فریب
وہ مری سادگی پہ ہنستے ہیں
دیکھ کر شان کج ادائی کو
ہم تری دلبری پہ ہنستے ہیں
قید تنہائی کاٹتے ہیں ہم
بام و در بے کسی پہ ہنستے ہیں
ہے عبث نسخۂ مسیحائی
زخم چارہ گری پہ ہنستے ہیں
شوق منزل میں گم ہوئے ایسے
راستے گمرہی پہ ہنستے ہیں
چاندنی میں جلے ہوئے چہرے
جانے کیوں تیرگی پہ ہنستے ہیں
دل کی بستی اجاڑنے والے
شہر آوارگی پہ ہنستے ہیں
ہے خرد خود اسیر وہم و گماں
آدمی آدمی پہ ہنستے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.