وہ جو بڑے شعور سے دل میں سما گئے
وہ جو بڑے شعور سے دل میں سما گئے
ہم بھی نثار ہو کے دل و جاں پہ چھا گئے
حیرت سے دیکھنے لگا آئینہ بھی انہیں
جب آئنے کے سامنے وہ چھم سے آ گئے
ہم نے پڑھی جو بزم میں اپنی غزل نئی
سب نے کہا حضور تو محفل پہ چھا گئے
دنیا کے ان امیروں سے اچھے ہیں وہ غریب
اپنی جو بھوک مار کے بچے پڑھا گئے
دل کو پکڑ کے رو لئے جی بھر کے ہم اثرؔ
تنہائی میں وہ جب بھی ہمیں یاد آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.