Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تم تو کہتے ہو کہ ہے سارا جہاں میرے لیے

نظام نوشاہی سنبھلی

تم تو کہتے ہو کہ ہے سارا جہاں میرے لیے

نظام نوشاہی سنبھلی

MORE BYنظام نوشاہی سنبھلی

    تم تو کہتے ہو کہ ہے سارا جہاں میرے لیے

    کیوں نہیں ملتا ہے پھر اک مہرباں میرے لیے

    میں اسی رستے پہ چل کر اپنی منزل پاؤں گا

    چھوڑ کر جس پر گئے ہیں وہ نشاں میرے لیے

    لوٹ کر میں آؤں گا اک روز تیرے واسطے

    اتنی کیوں بے چین ہے اے جان جاں میرے لیے

    جلوۂ جاناں سے روشن ہو گیا ہے میرا دل

    ہے اندھیری رات اب تو کہکشاں میرے لیے

    روز مل جاتی ہے مجھ کو کامیابی کی ڈگر

    روز ہوتا ہے نیا اک امتحاں میرے لیے

    آپ ہی نے پھیر لی مجھ سے نگاہ ملتفت

    آپ ہی تو تھے فقط اک سائباں میرے لیے

    میں تو ان کے گیسوئے خم دار میں الجھا رہا

    مے کدے سے روز آتی ہے اذاں میرے لیے

    میں زمیں پر ہوں مگر میری اڑانیں دیکھ کر

    رات دن گردش میں ہیں سات آسماں میرے لیے

    دیکھ کر اس بے وفا کو ہو گیا احساس اب

    میں تو ہوں اس کے لیے اور وہ کہاں میرے لیے

    ہاں وہی اک شخص تھا رونق مرے گھر بار کی

    وہ گیا تو کچھ نہیں میرا مکاں میرے لیے

    یوں تو سب ہمدرد ہیں لیکن حقیقت میں نظامؔ

    شہر میں کوئی نہیں ہے مہرباں میرے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے