Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تو اب مجھ سے کنارا کر لیا ہے

سید رضوان ممتاز

تو اب مجھ سے کنارا کر لیا ہے

سید رضوان ممتاز

MORE BYسید رضوان ممتاز

    تو اب مجھ سے کنارا کر لیا ہے

    چلو یہ تم نے اچھا کر لیا ہے

    محبت کا زمانہ دیکھنے کو

    زمانے بھر سے جھگڑا کر لیا ہے

    جفا اس چاند پر جچتی نہیں ہے

    سو ہم نے خود کو میلا کر لیا ہے

    تو اب یہ رات بھی تنہا کٹے گی

    ستاروں سے بھی جھگڑا کر لیا ہے

    محبت کی ہے پر اس کے علاوہ

    نہ جانے اور کیا کیا کر لیا ہے

    تو اب طے ہے مرا برباد ہونا

    کہ پھر تجھ پر بھروسہ کر لیا ہے

    کچھ ایسے پل رہے ہیں پیٹ اپنے

    غریبی کو تماشہ کر لیا ہے

    کسی کی یاد میں تنہا شجر نے

    بھری شاخوں کو سونا کر لیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے