روح الجھن میں رہی جسم اداکاری میں
روح الجھن میں رہی جسم اداکاری میں
عمر ہی بیت گئی جینے کی تیاری میں
جرم ویسے تو نہ تھا کچھ بھی ہمارا لیکن
ہم بھی مارے ہی گئے حق کی طرف داری میں
پھول اچھے ہیں مگر ڈھونڈھ رہے ہیں ہم تو
ایک تتلی کو بہت دیر سے پھلواری میں
دل تو رویا تھا مگر آنکھ کو رونے نہ دیا
ان سے بچھڑے تھے عجب رنج میں لاچاری میں
پیار مسکان وفا اور تمہارے وعدے
اب بھی رکھے ہیں سبھی یاد کی الماری میں
بس یہی کہہ کے دیا خود کو دلاسہ ہم نے
یار یہ عمر بھی کٹ جائے گی خود داری میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.