Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے بے چین رکھا ہے مسلسل ان سوالوں نے

محمد معظم موج

مجھے بے چین رکھا ہے مسلسل ان سوالوں نے

محمد معظم موج

MORE BYمحمد معظم موج

    مجھے بے چین رکھا ہے مسلسل ان سوالوں نے

    نہیں سونے دیا مجھ کو ستمگر کے خیالوں نے

    کروں گا رخ نہیں اے عشق تیری سمت دوبارہ

    بہت بد نام کر ڈالا ہے تیرے شہر والوں نے

    میں تنہا رات بھر بیٹھا رہا دیوار سے لگ کر

    دیا مجھ کو سہارا رات بھر ان مے کے پیالوں نے

    سکوں ملتا ہے مجھ کو ہوں مسافر میں اندھیروں کا

    رکھا خاموش مجھ کو عمر بھر دن کے اجالوں نے

    نہ آیا ساتھ اپنا کوئی دعویٰ تھا محبت کا

    نبھایا ساتھ صدیوں تک فقط ہاتھوں کے چھالوں نے

    نہ ہے آساں نہ تھی ہموار رسم عشق دنیا میں

    ہزاروں زخم کھائے ہیں محبت کرنے والوں نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے