کیوں وحشت کی بیل اگ آئی وقت ملا تو سوچیں گے
کیوں وحشت کی بیل اگ آئی وقت ملا تو سوچیں گے
کس نے جنوں کی راکھ اڑائی وقت ملا تو سوچیں گے
لمس ملائم نرم کلائی وقت ملا تو سوچیں گے
کہاں گیا وہ دست حنائی وقت ملا تو سوچیں گے
کس سے ہوئی تھی ہاتھا پائی وقت ملا تو سوچیں گے
کیوں ادھڑی دل کی ترپائی وقت ملا تو سوچیں گے
جان پہ اپنے کیوں بن آئی وقت ملا تو سوچیں گے
قبر سی پر افشاں تنہائی وقت ملا تو سوچیں گے
رقص زمانہ کرتے رہے اور اک دن ایک ہی دم کے ساتھ
جانے کس کس کی یاد آئی وقت ملا تو سوچیں گے
خواب حقیقت آہ و فغاں اور نالۂ دل فریاد یا میں
پہلے کس پر موت بر آئی وقت ملا تو سوچیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.