دل مرا توڑ کر گئے تم بھی
دل مرا توڑ کر گئے تم بھی
رخ بچا کے گزر گئے تم بھی
جانا کب تھا مگر گئے تم بھی
اس زمانے سے ڈر گئے تم بھی
وہ جدھر تھا ادھر گئے تم بھی
سامنے سے مکر گئے تم بھی
جیسے دنیا اتار پھینکی ہے
ویسے دل سے اتر گئے تم بھی
میں سمجھتا تھا تم سمجھتے ہو
یار دولت پہ مر گئے تم بھی
تم بھی ظالم کا ساتھ دینے لگے
اپنے اجداد پر گئے تم بھی
تم نے دنیا سمیٹ لی تھی مگر
چھوڑ کر مال و زر گئے تم بھی
ان سے کہہ دیں ملیں نظامؔ اگر
نفرتیں دل میں بھر گئے تم بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.