Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زندگی کے یہ سوالات کہاں تھے پہلے

مضطر حیدری

زندگی کے یہ سوالات کہاں تھے پہلے

مضطر حیدری

MORE BYمضطر حیدری

    زندگی کے یہ سوالات کہاں تھے پہلے

    اتنے الجھے ہوئے حالات کہاں تھے پہلے

    اب تو اظہار تمنا سے بھی جی ڈرتا ہے

    اتنے سہمے ہوئے جذبات کہاں تھے پہلے

    حسن اور عشق ہوئے کتنے مقدس ہم سے

    اتنے پاکیزہ خیالات کہاں تھے پہلے

    آج ہر گام پہ جلتے ہیں چراغ منزل

    رہ گزر میں یہ مقامات کہاں تھے پہلے

    ہم کو بدلے ہوئے حالات نے بخشا یہ شرف

    آپ پابند ملاقات کہاں تھے پہلے

    ہم نے میخانے میں ساقی کا بھرم کھول دیا

    ہم سے رندان خرابات کہاں تھے پہلے

    میری نظروں کے یہ انداز نظر ہیں مضطرؔ

    ہر نظر میں یہ پیامات کہاں تھے پہلے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے