Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاند نکلا ہے کوئی میری نظر تو لاؤ

عبد الحفیظ نعیمی

چاند نکلا ہے کوئی میری نظر تو لاؤ

عبد الحفیظ نعیمی

MORE BYعبد الحفیظ نعیمی

    چاند نکلا ہے کوئی میری نظر تو لاؤ

    کوئی آیا ہے ذرا عمر خضر تو لاؤ

    نکل آئیں گے وہ احساس کی آواز پہ بھی

    نالۂ نیم شبی میں وہ اثر تو لاؤ

    شعلۂ زخم تمنا ابھی لو دینے لگے

    رہ گیا ہو لہو کچھ دل میں اگر تو لاؤ

    مشتری و مہ و مریخ تو کچھ دور نہیں

    رہروو عزم سفر رخت سفر تو لاؤ

    نظر آئے گا رگ سنگ میں حسن رخ دوست

    پہلے لیکن ہنر آئنہ گر تو لاؤ

    زندگی حسن عدم ہے کہ عدم حسن حیات

    سب سمجھ جاؤ گے وہ ظرف نظر تو لاؤ

    کسی زنجیر کی جھنکار بھی زنداں میں نہیں

    زخم دل اشک لہو داغ جگر تو لاؤ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے